Sunday January 19, 2025

پی ایس ایل سیون میں کن ٹیموں کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہیں ? انضمام الحق نے بتا دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے سیمی فائنل کے چانسز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کا کمبی نیشن اچھا نظر نہیں آرہا، ان کا ٹائم اس بار اچھا نہیں تھا۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

اقرارالحسن پر بہیمانہ تشدد، انٹیلی جینس بیورو کے5 افسران معطل

بولرز کے چھکے چھڑانے والے جارحانہ بلے باز آصف علی نے بولنگ میں بھی دھوم مچا دی۔

اقرار الحسن پر آئی بی ڈائریکٹر کا تشدد، نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے

FOLLOW US