Sunday January 19, 2025

اقرار الحسن نے ہسپتال سے اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

لاہور : گزشتہ روز انٹیلی جنس بیورو کے انسپکٹر کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ڈائریکٹر آئی بی آپے سے باہر ہو گئے اور مبینہ طور پر اینکرپرسن اقرار الحسن اور ٹیم کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، صحافی کی ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی ویڈیو ز نے انٹر نیٹ پر طوفان برپا کر دیا تاہم اب اقرار الحسن کا نہایت اہم بیان سامنے آ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اقرارالحسن پہلے سے بہتر دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ڈاکٹر ابھی تجویز دے رہے ہیں کہ میں ہسپتال میں ہی رکوں لیکن میرا خیال ہے کہ گھر جانا چاہیے ،

اقرار الحسن پر آئی بی ڈائریکٹر کا تشدد، نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے

میرا ایک کندھا اپنی جگہ سے ہلا ہواہے جبکہ ایک پسلی بھی ٹوٹی ہوئی ہے جس کی رپورٹ ابھی آئی ہے ،دل پر کرنٹ لگانے کے باعث دل کی ای سی جی کی رپورٹ بھی نارمل نہیں ہے ۔‘‘ تشدد کے باعث زخمی ہونے والے اقرار الحسن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے سر میں کئی ٹانکے لگائے گئے۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ سمیت پانچ آئی بی افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل اہلکاروں میں سٹینو ٹائپسٹ محبوب علی، انعام علی، سب انسپکٹر رجب علی اور ہیڈ کانسٹیبل محمد خاور شامل ہیں۔

اقرارالحسن پر بہیمانہ تشدد، انٹیلی جینس بیورو کے5 افسران معطل

پی ایس ایل سیون میں کن ٹیموں کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہیں ? انضمام الحق نے بتا دیا

FOLLOW US