Thursday February 13, 2025

پیپلزپارٹی چئیرمین سینیٹ پر حمایت کی امید لگائے بیٹھی رہی لیکن عمران خان نے یہ کیا کر ڈالا؟؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ نہیں کریں گے ۔ انھوںنے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا پسماندہ صوبہ ہے ۔ اسے ہمیشہ نظراندازکیا گیا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین کو بلوچستان سے منتخب کیا جائے ۔ ہم نے اپنے 13سینیٹرز وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے کر دیے ہیں۔ امید ہے پیپلزپارٹی بھی ایسا ہی کرے گی۔ عمران خان کا کہنا ہے

کہ ہمارے 13سینیٹرز ہیں اور پیپلزپارٹی کے 20۔ ہم نے فاٹا کے ایک سینیٹرکو بھی اپنے ساتھ شامل کیا ہے ۔ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ اگر بلوچستان سے بنا تو اس سے صوبے کے عوام کے احساس محرومی میں کمی واقع ہو گی۔