Thursday December 12, 2024

مسلم لیگ (ن) بمقابلہ پاکستان تحریک انصاف نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی سیٹ پر الیکشن کا دھماکے دار نتیجہ آگیا

لاہور (نیوزڈیسک )عدلیہ مخالف تقریر کے بعد نا اہل ہونے والے لیگی رہنما نہال ہاشمی کی سینیٹ کی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسد اشرف کو 298 ووٹ ملے جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر زرقا صرف 38 ووٹ حاصل کر پائیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی سینیٹ نشت پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر اشرف کامیاب ہو گئے ہیں۔ ن لیگی امیدوار ڈاکٹر اشرف کو ملے جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر زرقا صرف 38 ووٹ لے سکیں۔سینیٹ ضمنی انتخابات

میں پنجاب اسمبلی کے 368 کے ایوان میں سے مجموعی طور پر 346 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے 300 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا لیکن 9 ارکان غیر حاضر رہے اور ایک ووٹ مسترد ہوا جبکہ پیپلز پارٹی کے 8 ارکان ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں 12ووٹ مسترد کئے گئے۔

FOLLOW US