مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والوں نے کہاں اور کس سے ملاقاتیںاور رابطے کیے؟؟؟؟چودھری نثار کےلئے کون اکیلا ہی کافی ہے؟؟؟؟رانا ثنا اللہ کا نیا پنڈورا باکس کھول ڈالا

   
   

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ چھوڑنے والوں کے بارے میں ہمیں سب پتہ ہے کہ انہوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں اور کس کس سے ان کے رابطے ہوئے،چوہدری نثار کو منانے کیلئے شہباز شریف ہی کافی ہیں، انہیں مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدعو کی گیا تھا مگر وہ ذاتی مصروفیات کی

وجہ سے اجلاس میں نہیں آئے ، سیاستدانوں کا احتساب ان کی پیدائش سے پہلے ہوسکتا ہے تو سب کا احتساب ہونا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ عدلیہ انتظامیہ کے ماتحت ہو۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے، عدلیہ کے ایک فیصلے سے اختلاف ہوسکتاہے لیکن اس کے وجود سے اختلاف نہیں ہوسکتا، آئین کی پاسداری کا حلف لینے کے بعد آمر کا حلف لینا جرم کے زمرے میں آتاہے، سیاستدانوں کا احتساب ان کی پیدائش سے پہلے ہوسکتا ہے تو سب کا احتساب ہونا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ عدلیہ انتظامیہ کے ماتحت ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا بندرہے جو اسے چٹ دیتا اسے کہنا شروع کردیتا ہے، آج کل عمران خان شہبازشریف اور پنجاب حکومت پر دو الزامات لگا رہے ہیں، فیصل سبحان کے کردار پر عمران خان بڑی بات کررہے ہیں کیونکہ یہ فال پنکی پیر نے نکالی ہے حالانکہ فیصل سبحان کا ملتان میٹرو سے کوئی تعلق نہیں ہے، سبزہ زار واقعے میں عابد باکسر ایس ایچ او تھا لیکن وہ پولیس مقابلہ میں ملوث ہی نہیں تھا،

عمران خان نے دو سال میں پنکی پیر والا کام کیا ہے جس کی بنیاد پر عابد باکسر کو ان کی شاگردی اختیار کرنی چاہیے۔عابد باکسر کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ جھوٹا انسان بار بار جھوٹ بولتا ہے، عمران خان جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ عابد باکسر نے اعتراف کیا کہ اس نے 250 افراد کو شہباز شریف کے کہنے پر قتل کیا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ عابد باکسر کے خلاف پنجاب پولیس کے پاس مجموعی طور پر 12 مقدمات ہیں، اس کے خلاف ایک بھی مقدمہ جعلی پولیس مقابلے کا نہیں ہے، اس کے خلاف قتل کے دو مقدمات جبکہ 6سے 7مقدمات جائیداد پر قبضے کے ہیں۔ فراڈ کرنے والے ٹولے نے منی لانڈرنگ کی، چین میں پکڑے جانے پر انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو منصوبے کا پراجیکٹ ہے، پنجاب حکومت نے فراڈ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیاہے، فیصل سبحان نامی کوئی کنٹریکٹر نہیں ہے۔چوہدری نثارعلی خان کی ناراضی سے متعلق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ چوہدری نثار کو منانے کیلئے شہباز شریف ہی کافی ہیں، میری اطلاع کے مطابق گزشتہ روز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں تمام رہنماں کو مدعو کیاگیا تھا لیکن چوہدری نثار علی خان ذاتی مصروفت کی وجہ سے نہیں آئے۔ جہاں تک پارٹی چھوڑنے والوں کا تعلق ہے اس بارے میں ہمیں سب پتہ ہے کہ انہوں نے کہاں اور کب ملاقاتیں کیں اور کس کس سے ان کے رابطے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 6مارچ کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوگا،جس میں پارٹی کے مستقل صدر کا فیصلہ ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9درخواستوں پر کل فیصلہ سنایاجائے گا
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
شیخ رشید، فرح حبیب، عثمان ڈار کے مسنگ پرسن ہونے پر خاموشی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پر اپنی مہنگی مرسڈیز تحفے میں دیدی
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے دو ’ہونڈا 125‘ کا اعلان
ماہرہ خان کی آج شادی؟ خبریں گردش کرنے لگیں
پاکستانی روپے نے بہترین کارکردگی میں دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
پیٹرول کی قیمت میں ناکافی کمی، نگران حکومت نےغریب عوام کی بجائے اصل میں کس کو نوازا؟


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy