Saturday July 27, 2024

بنگلہ دیش کے پاکستا ن سے کٹ کر الگ ہونے کی اصل وجہ کیا تھی؟؟؟آج ایسا کیا کام ہو رہا ہے؟؟؟حکومتی اتحادی سیاستدان نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ ہر کوئی حیران پریشان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام(س) کے رہنماء قاری شیر افضل نے کہا ہے کہ جب پاکستان اور بنگلہ دیش متحدہ پاکستان تھا تو شیخ مجیب الرحمن کی اکثریت کو زبر دستی اقلیت میں تبدیل کیا،جس کے نتائج یہ نکلے کے ملک دو لخت ہو گیا آج بھی اکثریت جس کو عوام نے منتخب کیا اور جس کو عوام چاہیتے ہیں اس کو ہٹا کر اقلیت نما عوام پر مسلط کر نے کی سازش کی جا رہی ہے اس کے نتائج اچھے نہیں نکلے گے ۔میڈیا سے بات چیت میں قاری شیرافضل نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ آج ملک نازک حالات سے گزر رہاہے اور پوری طرح اندرونی اور بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے ان سنگین حالات میں حکومت اور تمام اداروں کو ملک کی سلامتی اور بقاء کے لئے

سوچنا چاہیے اور ملک کو اس صورت حال سے نکالنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا چاہیے ۔اور اپنے ماضی کو سامنے رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو کا لیا ری سے لڑنا خوش آئین بات ہے، بینظیر بھٹونے کہا تھاکہ میرا جا نشین بلاول نہیں بلکہ آصفہ بھٹو ہے ۔اس موقع پر قاری غلام یاسین ،مفتی اسحاق ،قاری محمد نواز ،مولانا محمد ابراہیم ،قاری عاشق اور دیگر بھی موجود تھے ۔

FOLLOW US