Saturday July 27, 2024

تحریک انصاف بمقابلہ (ن) لیگ ۔۔ الیکشن میں آج کون سی دو اہم ترین سیاسی شخصیات آمنے سامنے ہوں گی؟؟؟؟بڑی خبر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی نا اہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ آج ( جمعرات) کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی ۔ اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسد اشرف اورتحریک کی خاتون امید ڈاکٹر زر قا مد مقابل ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پولنگ کا عمل پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہوگا جو صبح نو بجے سے چار بجے تک جاری رہے گی ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے

تمام اراکین اسمبلی کو نئے کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت موبائل فون ،کیمرہ یا اس طرح کی کوئی بھی ڈیوائس اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

FOLLOW US