Tuesday September 17, 2024

آپ کو کیا لگتا ہے؟ مجھے گولی مار دیں گے؟؟؟چیف جسٹس نے یہ بات بھری عدالت میں کس کو کہہ ڈالی؟؟ہر کوئی حیران

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) ٹی وی اینکر مطیع اللہ جان نے توہین عدالت کیس میں معافی مانگ لی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ مطیع اللہ جان نے عدالت میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی تاہم ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں 21 فروری تک دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔دوران سماعت جسٹس شوکت

عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ مانیں تو سہی کہ غلطی ہوگئی ہے، اگر آپ کا خیال ہے کہ مجھے گولی دے دیں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا، یہی حال رہا تو براہ راست ٹاک شوز پر پابندی لگادیں گے۔جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ کسی سے ذاتی اختلاف نہیں یہاں ادارے کی بات ہے، آپ نے اپنے جواب میں کہا کہ آپ نے حقائق پر مبنی پروگرام کیا ہے تو پھر حلف نامہ کیوں دے رہے ہیں؟۔کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

FOLLOW US