Saturday July 27, 2024

“”بھئی نکاح کیا ہے، بھگایا تھوڑی ہے؟؟؟ اس عمر میں بھی ہیٹ ٹرک؟؟موروثی کے بعد اب عروسی سیاست۔۔شاہ رخ خان بھی رو دیے۔۔” کپتان کی شادی پر کیا کچھ ہوتا رہا ؟؟؟آپ بھی جانی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے مبارکبارکبادیں اور مخالفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ روز بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کے

نکاح کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر نہایت سادگی سے منعقد کی گئی ٗ ولیمے کی تقریب چند روز بعد عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی۔ عمران خان کی شادی گزشتہ رات سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ٗ پی ٹی آئی رہنما، سیاستدانوں اور عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری رہا۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ٹویٹر پر عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’خان صاب شادی بہت مبارک ہو، خدا سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کی اہلیہ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔‘‘نامور اداکاراور پی ٹی آئی کے سپورٹر حمزہ علی عباسی نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا دونوں کا نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی، خدا دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے ٗولیمہ جلد ہوگا انشا اللہ۔معروف سیاستدان اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے بھی عمران خان کو مبارکباد دینے کیلئے ٹویٹر کا سہارا لیا ، انہوں نے لکھا عمران خان آپ کو بشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح بہت مبارک ہو۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شفقت محمود نے بھی عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے

نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی رہنماعمر ڈار نے کپتان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے کپتان کی زندگی میں بے شمار خوشیاں اورآسانیاں پیدا ہوں۔ایک صارف نے ٹویٹر پر عمران خان کی شادی پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال کے ہونے کے باوجود عمران خان نے ہیٹ ٹرک کرلی۔سابق کھلاڑی شعیب اختر نے بھی عمران خان کو شادی کی مبارکباد دی۔جبکہ کچھ لوگوں نے عمران خان کی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا عمران خان کی شادی ان کا نجی معاملہ ہے ٗ وہ کس سے، کب اور کیوں شادی کرتے ہیں لہٰذا آپ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں۔ثریا عزیز نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا، لوگوں کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے؟ انہوں نے خاتون کے ساتھ نکاح کیا ہے اسے اغوا نہیں کیا یا اس کے ساتھ بھاگے نہیں ایک صارف نے لکھا عمران خان نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز ہیٹ سے کیا اور اختتام حجاب پر کیا، اب آگے کیا کریں گے؟ایک صارف نے عمران خان کے نعرے’’تبدیلی‘‘کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا، تبدیلی آگئی، 70 سال تک موروثی سیاست ہوئی اب عروسی سیاست کا دور آگیا ہے۔ایک صارف نے شاہ رخ خان کی روتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات بیان کئے اور لکھا کہ کاش عمران خان کی جگہ میں ہوتا۔

FOLLOW US