ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے راہنما اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف چیک کیش نہ ہونے پر عدالت نے مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیاجبکہ علی امین کا کہنا ہے کہ وہ رقم کے بدلے زمین دے چکے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست گزار محمد زبیر نے موقف اختیار کیا کہ علی امین نے 2014 میں ایک کروڑ96 لاکھ روپےسے زیادہ مالیت کا چیک دیا تھا لیکن یہ چیک کیش نہیں ہوا۔عدالت نے 13 فروری کو فریقین کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد صوبائی وزیر کے خلاف تھانہ کینٹ کو مقدمہ درج کرنے
کا حکم دے دیا۔علی امین کا کہنا ہے کہ چیک بانس ہونے پر انہوں نے محمد زبیر کو زمین دے دی تھی۔دوسری جانب تھانہ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم ابھی تک موصول نہیں ہوا، حکم نامہ ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔