Saturday July 27, 2024

یہ سرکاری ادارہ فروخت ہونے والا ہے،اگر کسی نے خریدنے کی کوشش کی تو۔۔۔۔آصف زرداری نے دھمکی دے ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا عندیہ دے چکی ہے تاہم سابق صدر آصف علی زرداری اس ممکنہ اقدام کی مخالفت میں میدان میں کود پڑے ہیں ۔انھوںنے پیپلزپارٹی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اٹھایا جائے اور اس کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے قومی ائیر لائن کی فروخت کے پیچھے چھپے ہوئے مقاصد کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے اس قومی اثاثے کو خریدنے کی کوشش کی تو اسے اس خریداری کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی نج کاری کے پیچھے مجرمانہ ارادے شامل ہیں، آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی ائیرلائن کو خریدنے کے خواہشمندوں کو کہا کہ وہ اس معاملے سے باز رہیں۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ قومی اداروں کی اس طرح نجکاری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی اور قومی ائیر لائن کی نجکاری اور اس سے پارلیمنٹ کو خبر نہ ہونے دینا قوم کے خلاف ایک جرم ہے، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری عام انتخابات سے قبل پیسے بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

FOLLOW US