Tuesday September 17, 2024

جناب والا! یہ مجرم دل کا مریض ہے، یہ دیکھیں میڈیکل رپورٹ” قتل کے مشہور کیس میں چیف جسٹس نے مجرم کی رپورٹ دیکھی تو ان کا خون کھول اٹھا ، ملزم کو اٹھا کر کہاں پھینکنے کا حکم دے ڈالا؟؟حیران کن رپورٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شاہ رخ جتوئی اور شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شاہ رخ جتوئی کو بواسیر کا مرض لاحق ہے۔ہفتہ کوسپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے شاہ رخ جتوئی اور شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کے از خود نوٹس

کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے عدالت کو بتایا کہ شاہ رخ جتوئی کو دل کا مرض لاحق ہے ۔ آئی جی کے بیان پر چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ منگوالی ۔ عدالتی بینچ نے رپورٹ کا جائزہ لیا تو اس میں یہ انکشاف ہوا کہ شاہ رخ جتوئی کو دل نہیں بلکہ بواسیر کا مرض لاحق ہے۔ چیف جسٹس نے متضاد بیانات سامنے آنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا شاہ رخ جتوئی کی کوئی سرجری ہوئی ہے، کیا قانون صرف غریب کیلئے ہے؟ ہمیں بتایا گیا کہ شاہ رخ جتوئی کو دل کا مرض ہے جبکہ رپورٹ میں بواسیر کا مسئلہ بتایا گیا ہے۔ معاملے کی مکمل انکوائری کرائیں گے اور اس کیلئے پنجاب کے ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیں گے۔ چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کو جیل میں سی کلاس دینے کے معاملے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پھانسی کے مجرم کو سی کلاس دیا گیا ، اسے کال کوٹھڑی میں کیوں نہیں رکھا گیا؟ سندھ میں کتنے لوگ جیلوں سے ہسپتالوں میں ہیں ، کل تک رپورٹ پیش کی جائے۔چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کو جیل میں سی کلاس دینے کے معاملے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پھانسی کے مجرم کو سی کلاس دیا گیا ، اسے کال کوٹھڑی میں کیوں نہیں رکھا گیا؟ سندھ میں کتنے لوگ جیلوں سے ہسپتالوں میں ہیں ، کل تک رپورٹ پیش کی جائے۔چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کو جیل میں سی کلاس دینے کے معاملے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پھانسی کے مجرم کو سی کلاس دیا گیا ، اسے کال کوٹھڑی میں کیوں نہیں رکھا گیا؟ سندھ میں کتنے لوگ جیلوں سے ہسپتالوں میں ہیں ، کل تک رپورٹ پیش کی جائے۔

FOLLOW US