Saturday July 27, 2024

لودھرا ں والوں کو اچھی طرح پتہ ہونا چاہیے کہ ان سے کون سے وعدے کیے گئے ،اور یہ بھی کہ میں نے۔۔۔۔۔کیا جہانگیر ترین نے اپنے عوام سے گلہ شکوہ کر ڈالا؟؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر خان ترین نے لودھراں جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کی لودھراں سے نئی محبت بھی جھوٹ کا ملغوبہ ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2015 میں دونوں بھائیوں نے لودھراں کے عوام سے بے شمار جھوٹے دعوے کئے۔2015 کے جھوٹے وعدوں میں اڑھائی ارب کا پیکیج، انڈرپاسز اور فلائی اوورز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف الزامات کی حیثیت جھوٹے قطری خط سے زیادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں

کے عوام وہ سب جانتے ہیں جو میں نے ان کیلئے کیا، جہانگیر ترین نے کہا کہ شریفوں کے سفید اور بھیانک جھوٹ میرے عوام کو دھوکے میں نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے دونوں بھائیوں کو پنجاب میں لودھراں دکھائی دینے لگا۔

FOLLOW US