اسلام آباد(نیوزایجنسی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی ریحام خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر جواب نہ دینے کی ہدایت کردی ترجمان تحریک انصاف فواہد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک پالیسی بنائی ہے جس میں عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریحام خان کے الزامات کا
جواب نہ دیں انہوں نے کہاکہ ویسے بھی ریحام خان کو اپنی عزت کی پرواہ نہیں ایسے ریحام خان کے بیانات پر بات کرتے ہوئے بُرا لگتا ہے جبکہ ریحام خان کی شوکت خانم ڈونرزاور دیگر سے ملاقاتیں بھی سامنے آرہی ہے”میری عمران خان کے ساتھ ”لو میرج” نہیں تھی بلکہ میں نے کس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے عمران سے شادی کی تھی؟ریحام خان کے انکشافات کا سلسلہ جاری، بہت کچھ کہہ ڈالا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری لو میرج نہیں تھی بلکہ میں نے عمران خان کے ساتھ ایک نظریئے کے تحت شادی کی تھی انہوں نے دعویٰ کیا کہ شادی سے پہلے مجھے یوں محسوس ہوتاتھا کہ میرے اور عمران خان کی سوچ ایک جیسی ہے ،عمران خان سے اپنے نکاح سے متعلق انہوں نے کہا کہ نکاح کا ایک تقدس ہوتاہے مگر مجھے تو وہ تقدس دکھائی ہی نہیں دیا”انہوں نے عائشہ گلالئی کو مشورہ دیا کہ اگر ان کے پاس عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو وہ دکھادیں۔