Friday January 3, 2025

مشال خان قتل کیس کا فیصلہ ہو گیا۔۔۔سزائے موت سنا دی گئی

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال ہونے والے یونیورسٹی طالب علم مشال خان کے مشہور زمانہ قتل کے ملزموں کو سزا مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق مشال قتل کیس کا فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت نے سنا دیا جس کے تحت ایک مجرم کو سزائے موت، پانچ کو 25۔25سال قید جبکہ واقعے کے 26ملزموں کو عدام شواہد کی بنا پر رہا کر دیا گیا ۔ مشال خان کے والد نے فیصلے کو انصاف کے تقاضوں کےلئے ناکافی قرار دیتے ہوئے ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ مشال خان کو گزشتہ برس توہین مذہب کا الزام لگا کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

FOLLOW US