Saturday July 27, 2024

بااثرافراد نے15سالہ لڑکے کوگڑبنانے والے گرم کڑاہے میں پھینک دیا

بلال کاجسم بری برح جھلس گیا،تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس بااثرافراد نے15سالہ لڑکے کوگڑبنانے والے گرم کڑاہے میں پھینک دیا رینالہ خورد کے گاؤں اسلام پورہ میں انسانیت سوزی کاافسوسناک واقعہ پیش آیاہے،بااثرافراد نے 15سالہ لڑکے کوگڑبنانے والے گرم کڑاہے میں پھینک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ کی

تحصیل رینالہ خورد کے گاؤں اسلام پورہ میں بااثرافراد نے انسانیت سوزی کی انتہاء کردی۔معمولی رنجش پر15سالہ لڑکے کوگڑبنانے والے گرم کڑاہے میں پھینک دیاگیا۔جس سے لڑکے کاجسم بری طرح جھلس گیا۔شدید زخمی لڑکے بلال کوتشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہورمنتقل کردیاگیا۔بلال کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملزمان کیخلاف کاروائی کامطالبہ کردیاہے۔تاہم ابھی لڑکے کوگڑبنانے والے گرم کڑاہے میں پھینکنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

FOLLOW US