وادی پشاور میں عمران خان کو ہراناہاتھی کے منہ سے گنا چھننے کے مترادف ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگا ہارون الرشید نے اپنے ایک کالم مسخرے میں لکھا ہے کہ ن لیگ کو جو کچھ لوٹنا ہے پنجاب سے لوٹنا ہے۔سندھ ،بلوچستان اورخیبر پختونخوا سے انہیں کچھ نہیں ملے گا۔پنجاب میں بھی اس کے کئی لیڈر آزاد امیدواروں کے طور پر میدان میں اتریں
گے۔Mپشاور میں نواز شریف کا جلسہ غیر معمولی رہا۔ وادی پشاور میں عمران خان کو ہرانا ہاتھی کے منہ سے گنا چھیننے کے مترادف ہے۔جلسہ ایک چیز ہے اور ووٹ دوسری ۔اگر جلسوں پر انحصار ہوتا تو 30اکتوبر 2013 کے بعد عمران خان لاہور 12 میں سے دس نشستیں جیت لی ہوتیں۔شہباز شریف کے فرزند سلمان شہباز اس زمانے میں کہا کرتے تھے کہ لاہور میں کم از کم تین سیٹیں تحریک انصاف جیت لے گی ۔لیکن عمران خان عین اس وقت پر کوئی ایسی حماقت کر دیتے ہیں کہ سب دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے۔یاد رہے کہ نواز شریف نے پشاور میں ایک جلسہ کیا تھا جس میں شرکا بڑی تعداد میں تھے۔اور نواز شریف اسے اپنی کامیابی قرار دے رہے تھے تا ہم ہارون الرشید نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ ووٹ جلسہ سے بلکل مختلف چیز ہے۔