Wednesday November 6, 2024

ننھی اسماء کا قاتل اس کا اپنا قریبی رشتہ دار نکلا

ننھی اسماء قا قاتل اس کا اپنا رشتہ دار نکلا۔تفصیلات کے مطابق ننھی اسماء کا قتل میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھی اسماء کا قاتل اس کا اپنا رشتہ دار ہے ۔پولیس نے اسماء کے قاتل کو اس کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔کے پی کے پولیس کے مطابق گزشتہ روز دو ڈی این اے سیمپل میچ ہونے کا بتایا گیا تھا جس کے بعد

ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے 15سالہ ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ملزم نے ننھی اسماء پر جنسی حملے کا بھی اعتراف کیا ہے۔جب کہ یہ بھی بتایا کہ اس نے پکڑے جانے کے خوف سے اسماء کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔یاد رہے کہ اسماء کے قاتلوں کی گرفتاری 25روز بعد عمل میں لائی گئی ہے۔جب کہ کے پی کے پولیس کا دعوی ہے کہ وہ گنے کے پتہ پر لگے خون کے قطرے کی مدد سے ملزم تک پہنچے ہیں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیس جنسی تشدد کا تھا۔زیادتی نہیں کی گئی۔

FOLLOW US