Saturday July 27, 2024

’’میری عمران خان کے ساتھ ’’لو میرج‘‘ نہیں تھی بلکہ میں نے کس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے عمران سے شادی کی تھی؟ریحام خان کے انکشافات کا سلسلہ جاری، بہت کچھ کہہ ڈالا

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)’’میری عمران خان کے ساتھ ’’لو میرج‘‘ نہیں تھی بلکہ میں نے کس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے عمران سے شادی کی تھی؟ریحام خان کے انکشافات کا سلسلہ جاری، بہت کچھ کہہ ڈالا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری لو میرج نہیں تھی بلکہ میں نے عمران خان کے

ساتھ ایک نظریئے کے تحت شادی کی تھی انہوں نے دعویٰ کیا کہ شادی سے پہلے مجھے یوں محسوس ہوتاتھا کہ میرے اور عمران خان کی سوچ ایک جیسی ہے ،عمران خان سے اپنے نکاح سے متعلق انہوں نے کہا کہ نکاح کا ایک تقدس ہوتاہے مگر مجھے تو وہ تقدس دکھائی ہی نہیں دیا‘‘انہوں نے عائشہ گلالئی کو مشورہ دیا کہ اگر ان کے پاس عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو وہ دکھادیں۔

FOLLOW US