سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210سے بڑھا کر ایک لاکھ 84ہزار 210 کرنے کا عندیہ دیدیا

   
   

پاکستانی وزارت مذہبی امور نے حج 2018 کے حوالے سے عملی اقدامات کاآغاز کردیا ،حج معلومات کے حوالے سے میٹریل کی تیاری کے لئے ٹینڈر جاری،جن میں حاجیوں کی ویکسینیشن، راہنمائے حج کتابچہ، سی ڈیز، احرام ، ٹریول بیگز، گلے میں لٹکانے والے کارڈز سمیت دیگر اشیا شامل ہیں سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210سے

بڑھا کر ایک لاکھ سعودی وزارت حج نے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210سے بڑھا کر ایک لاکھ 84ہزار 210 کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے، پاکستانی وزارت مذہبی امور نے حج 2018 کے حوالے سے عملی اقدامات کاآغاز کردیا ہے،حج معلومات کے حوالے سے میٹریل کی تیاری کے لئے ٹینڈر جاری کردیئے ہیں جن میں حاجیوں کی ویکسینیشن، راہنمائے حج کتابچہ، سی ڈیز، احرام ، ٹریول بیگز، گلے میں لٹکانے والے کارڈز سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے حالیہ دورے کے دوران سعودی وزارت حج سے ان کی حج معاہدے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں یہ بات بھی خاص طور پر قابل ذکر آئی کہ گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کو 5ہزار کا اضافی کوٹے دینے کا جو وعدہ کیا تھا اس پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا گیا جس پر سعودی حکام نے وزیر مذہبی امور کو یقین دلایا ہے کہ رواں سال پاکستان کے حج کوٹے میں 5ہزار کا اضافہ کردیا جائے گا تاہم ابھی تک

تحریری طورپر سعودی وزارت حج سے وزارت مذہبی امور کو کوئی باضابطہ خط موصول نہیں ہوا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیاجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حج کوٹے میں اضافہ کردیا گیا تو یہ پرائیویٹ ٹورر آپریٹرز میں تقسیم کیا جائے گا کیونکہ حج پالیسی میں اس حوالے سے اعلان کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی وزارت مذہبی امور نے حج 2018 کے حوالے سے عملی اقدامات کاآغاز کردیا ہے تاہم حج قرعہ اندازی میں مزید تاخیر ہوئی تو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی حجاج ٹرین کی سہولت اور اچھی قیام گاہوں سے محروم رہ جائیں گے۔ وزارت مذہبی امورکے کے مطابق وزارت نے حج معلومات کے حوالے سے میٹریل کی تیاری کے لئے ٹینڈر جاری کردیئے ہیں جن میں حاجیوں کی ویکسینیشن، راہنمائے حج کتابچہ، سی ڈیز، احرام ، ٹریول بیگز، گلے میں لٹکانے والے کارڈز سمیت دیگر اشیا شامل

ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک نے حج انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ پاکستان میں حج آپریشن عدالتی چارہ جوئی کی بنا پر رکا ہوا ہے ۔ وزارت مذہبی امور نے اعلی عدالتوں سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ حج کوٹے کے حوالے سے حکم امتناعی کیس کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے تاکہ حج قرعہ اندازی کی جاسکے اور بروقت حج انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔خطے کے دیگر ممالک جن میں بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک شامل ہیں انہوں نے حج انتظامات مکمل کرکے تفصیلات سعودی وزارت حج کو فراہم کردی ہیں اس طرح پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر ان ممالک کے حاجی اچھی رہائشوں اور ٹرین کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔ پاکستان نے اگر اس معاملے میں مزید تاخیر کی تو اچھی رہائشوں کا حصول اور ٹرین کی سہولت سے استفادہ کرنا ممکن نہیں رہے گا۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردئیے، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سمری موصول، صدر عارف علوی کی ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع
عمران خان جنرل عاصم منیر کو کیوں پسند نہیں کرتے؟ علیم خان کی لیک آڈیو میں کیا دعویٰ کیا گیا ؟
لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ
صدر عارف علوی اہم تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان کا تہلکہ خیز بیان
فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی فوج نے اپنا کتھارسز شروع کردیا ہے امید ہے سیاسی جماعتیں بھی ایسا ہی کریں گے۔
مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو درپیش چیلنجر سے نہیں نکال سکتی
جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی کیا آپ سمجھتے ہیں کہ غیرملکی سازش ہواور فوج خاموش رہے گی؟
اپنے بیان پر 200 فیصد کھڑا ہوں،ثبوت بھی موجود ہیں میرے خیال سے اب ن لیگ کی جماعت ختم ہو چکی
عاصم منیر ، قمر جاوید باجوہ کی جگہ نئے آرمی چیف ہونگے سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش،ایک اورشادی کی خواہش،زوجہ کی تلاش جاری
زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی
سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا
دنیا کا 8 ارب واں بچہ۔کس وقت اور کس ملک میں پیدا ہو گیا؟جانیں دلچسپ خبر
ذہین افراد کو چیلنج : ٹیچر کی عینک ڈھونڈیے، 11سیکنڈ میں
اونٹ سانپ کھانے کے بعد روتا کیوں ہے ۔ اونٹوں کو کون سی خطرناک بیماری ہوتی ہے؟ اونٹوں سے متعلق ناقابل یقین معلومات

سپورٹس
فیفا ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دے دی
شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب، سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا
اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے،فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی
”بابر کواُلٹے سیدھے مشورے دینے والوں کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں “بابراعظم کے والد نے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy