Wednesday May 15, 2024

سانحہ ماڈل ٹائون، عمران خان نے طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطے کے فوراََ بعد بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے بالآخر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور اس دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کا بھی حکم دے دیا ہے ۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کوفرارکی اجازت نہیں دی جاسکتی،قانون کے یکساں نفاذپرسمجھوتہ ممکن نہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقدمات میں فوری انصاف اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کوامیدکی کرن دی ہے،قانون کی بالادستی کیلئے وزیراعظم کاوڑن قابل تحسین ہے،ان کا کہناتھا کہ انصاف کی امیددلانے پروزیر اعظم کے مشکورہیں۔

FOLLOW US