Wednesday May 15, 2024

برطانوی اخبار نے شرمناک ترین رپورٹ جاری کر دی ۔شام کی ہلا کر رکھ دینے والی خبر

لندن(نیوز ڈیسک) عمران خان کے سیتا وائٹ سے معاشقے اور مبینہ بیٹی ٹیریان کا معاملہ پاکستان میں اکثر زیربحث رہتا ہے۔ اب برطانوی اخبار ڈیلی میل نے عمران خان اور سیتا وائٹ کی ملاقات کے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ عمران خان اور سیتا وائٹ کی پہلی ملاقات 80ءکی دہائی کے آخر میں ٹریمپ نائٹ کلب میں ہوئی تھی۔ اس وقت عمران

خان لندن کے سب سے کامیاب ’پلے بوائز‘ میں سے ایک تھے، جو اس وقت خود کو ٹائیگر کہلوانا پسند کرتے تھے اور ٹریمپ نائٹ کلب ان کی شکار گاہ تھی۔خواتین کی اس طویل فہرست میں سیتا وائٹ نئی لڑکی تھی جو عمران خان کی محبت میں گرفتار ہوئی۔ ان کا تعلق لگ بھگ چار سال تک قائم رہا اور اس تعلق کے اختتامی دور میں ٹیریان کی پیدائش ہوئی، لیکن عمران خان نے اسے کھلے عام بیٹی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ شروع میں ٹیریان کی پیدائش مخفی رکھی گئی تاہم عمران خان اور جمائما کی پیرس میں شادی کے پانچ دن بعد مئی 1995ءکوسیتا وائٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کر دیا۔اخبار کے مطابق سیتا وائٹ عمران کے ٹیریان کو بیٹی تسلیم نہ کرنے پر پہلے ہی تکلیف دہ حالات سے گزر رہی تھی۔ اس پر عمران کی جمائما کے ساتھ شادی نے اسے سنگین صدمے سے دوچار کر دیا۔ اس کے بعد سیتا وائٹ نے عمران خان کے خلاف عدالت میں مقدمہ بھی دائر کروایا جس کا فیصلہ 2004ءمیں آیا اور عدالت نے عمران خان کو ٹیریان کا باپ قرار دے دیا۔اس کے کچھ عرصہ بعد ہی سیتا وائٹ کی موت واقع ہو گئی۔ادھر جمائما اور عمران خان کی بھی اسی دوران طلاق ہو گئی اور جمائما نے ٹیریان کی کفالت کی بھی ذمہ داری سنبھال لی، جو آج تک نبھا رہی ہیں۔ عمران خان تو آج بھی ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے تاہم جمائما خان کھلے عام اسے اپنی سوتیلی بیٹی کہتی ہیں۔

FOLLOW US