Wednesday May 15, 2024

وزیر اعظم ہائوس کی بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل،کتنے میں نیلام ہوئیں؟کس نے خریدی؟ساری تفصیل سامنے آ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاوس کے زیر استعمال لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی اور دوسرے مرحلے میں بھینسوں کی نیلامی کی گئی اور وزیراعظم ہاؤس میں موجود تمام 8بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں موجود تمام 8بھینسیں 23لاکھ 2ہزار روپے میں فروخت ہوئی ہیںجبکہ سب سے مہنگی بھینس 3لاکھ 85ہزار روپے میں نیلام ہوئی ہے ۔بھینسوں کی نیلامی میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کی جانب سے دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔نیلامی میں پہلی بھینس جنگی سیداں کے قلب عباس کے خریدارنے تین لاکھ 85 ہزار روپے میں خریدی ۔وزیراعظم ہاؤس میں دوسری بھینس تین لاکھ روپے میں نیلا م ہوئی جس کے خریدا حاجی امداد علی کا کہنا تھا کہ یہ بھینس نواز شریف کو بطور تحفہ دوں گا جبکہ تیسری بھینس تین لاکھ تیس ہزار روپے میں خرید لی گئی ہے۔تینوں خریدار مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں۔

FOLLOW US