Thursday May 16, 2024

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پی ٹی آئی حکومت کو بڑی پیشکش کر دی، پوری قوم خوش ہو جائیگی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اقتصادی ترقی سازگار ماحول فراہم کرے گی، خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پراداروں کا متفقہ ردعمل ضروری ہے، قوم کے تعاون سے دہشتگردی کومئوثر طور پر ختم کریں گے، پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی۔ میڈیا

رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایئر یونیورسٹی میں سکیورٹی آف پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پراداروں کا متفقہ ردعمل ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے فوج کردار ادا کررہی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی۔قوم کے تعاون سے دہشتگردی کوشکست دی ہے۔ ملک میں استحکام کیلئے افواج پاکستان اور قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کوقوم کے تعاون سے مئوثر طور پر ختم کریں گے۔ ملک میں مزید استحکام کیلئے چوکنا رہ کردرست سمت کا تعین کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اقتصادی ترقی کیلئے سازگار ماحول کے محفوظ اقدامات کرے گی۔۔آرمی چیف نے سیمینار میں یونیورسٹی کے طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

FOLLOW US