لاہور (نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف نے پانچ سال گیس کی قیمت بڑھنے نہیں دی ، حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ، مل کر نوازشریف کو واپس لائیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف نے پانچ سال میں گیس
کی قیمت نہیں بڑھنے دی جبکہ عمران خان نے آتے ہی گیس کی قیمت میں 143فیصد اضافہ کردیا ۔ نوازشریف اورشہباز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا سیاست کا مرکز ہمیشہ نواز شریف رہیں گے ، شہبازشریف نے دن رات عوام کی خدمت کی ہے ، مجھے فخر ہے کہ 31سال مسلم لیگ ن کے ساتھ رہاہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چند منٹ کا سفر بھی ہیلی کاپٹر پر کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ۔حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ، مل کر نوازشریف کو واپس لائیں گے ۔