Sunday December 22, 2024

ملزم عمران علی کی والدہ اور چچا نے ملزم کو پکڑوانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔۔۔۔لیکن قانون کی مدد کرنے کی خاطر نہیں بلکہ۔۔تفتیشی افسر نے اہم راز سے پردہ ہٹا دیا

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں زینب قتل واقعے اور پھر اس میں ملوث مرکزی ملزم عمران علی کی گرفتاری کے بعد سے سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کو گرفتار کروانے میں اپنا کردار اداکرنے بارے مختلف لوگوں کے دعوے بھی سامنے آرہے ہیں۔ ایک تفتیشی افسر نے بتایا کہ جس وقت پنجاب حکومت نے اشتہار جاری کیا کہ جو بھی

ملزم کو پکڑنے میں مدد کرے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ اس اشتہار کا پتہ چلتے ہی ملزم عمران علی کے حقیقی چچا نے اس کی والدہ سے کہا کہ تمھارے بیٹے کے کرتوت تمھارے سامنے ہیں۔ اس کو پکڑوا دیتے ہیں کم از کم انعام کی بھاری رقم تو مل جائے گی۔ جس پر ملزم کی ماں مان گئی لیکن پھر انکاری ہو گئی۔ اس بات کا علم ملزم کو ہو گیا تو وہ گھر سے بھاگ کر پاک پتن چلا گیا تھا۔ اسی طرح زینب کے والد حاجی امین انصاری نے بھی میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ملزم کو پکڑنے میں انھوںنے پولیس کی مدد کی تھی ۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ سب لوگ انعام کی رقم کی خاطر غلط سلط بیانات دے رہے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ ملزم عمران علی ڈی این اے میچ کرنے کی وجہ سے پکڑا گیا ۔

FOLLOW US