اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کو پانچ سال کے لئے نا اہل قرار دے دیا اور پانچ سال کےلئے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز تقریر کرنے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانچ سال کےلئے نا اہل اور ایک ماہ کےلئےجیل منتقل کرنے کا حکم دے ڈالا۔ سپریم کورٹ میں آج نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ۔ جس میں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی
کو پانچ سال کےلئے نااہل قرار دیتے ہوئے انھیں ایک ماہ کےلئے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ۔ نہال ہاشمی نے جون 2017میں پانامہ کیس پر نوازشریف کےخاندان کے خلاف تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان اور سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکی آمیز بیان دیا تھا۔ جس کی سماعت کے بعد آج فیصلہ سنا دیا گیا۔