Saturday July 27, 2024

نقیب اللہ قتل کیس:عدالت کی اگلی سماعت سے قبل دیت کا معاملہ طےپا جائیگا

نقیب اللہ کےخاندان سےدیت کےمعاملات طےپانے کےقریب ہیں،دیت کے معاملے پرنقیب اللہ کے خاندان کے بڑوں کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ
نقیب اللہ قتل کیس:عدالت کی اگلی سماعت سے قبل دیت کا معاملہ طےپا جائیگ کراچی میں پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ

کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی اگلی سماعت سے قبل دیت کا معاملہ طے پا جائے گا،نقیب اللہ کے خاندان سے دیت کے معاملات طے پانے کےقریب ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے نقیب اللہ کے خاندان سے دیت کے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نقیب اللہ کے خاندان سے دیت کے معاملات طے پانے کےقریب ہیں۔ دیت کے معاملے پر نقیب اللہ کے خاندان کے بڑوں کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی اگلی سماعت سے قبل دیت کا معاملہ طے پا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بات بتانے سے گریز کیا ہے کہ راؤ انوار کی جانب سے معاملات کون طے کر رہا ہے، یہ نہیں بتا سکتے۔ دوسری جانب نقیب اللہ کے کزن نور رحمان نے بتایا کہ دیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ راؤانوارکوسزا دی جائے۔

FOLLOW US