Wednesday December 4, 2024

پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی ہو رہی ہے ،ایف آئی اے کا انکشاف

ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ موجود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں چائلڈ پورنو گرافی کے 4کیسز موجود ہیں جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ایف آئی اے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملک میں ایسے گروہ موجود ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف شکایات

دیگر ممالک سے آئیں اس کے علاوہ ان گروہوں کے خلاف دیگر انکوائریاں بھی کی جا ری ہیں ۔
کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی کے بین الاقوامی گروہوں کے ممبر ہیں جو پڑھے لکھے اور انگریزی زبان میں گفتگو کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان میں ایسے گروہوں میں مڈل اور اپرمڈل کلاس کے لو گ شامل ہیں۔ خیال رہے دو روز قبل ایف آئی اے نے بچوں سے جنسی زیادتی اور بچوں کی فحش ویڈیوز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دو رکنی تفتیشی ٹیم بنا کر ملک بھر کے دفاتر کو خط لکھا تھا۔

FOLLOW US