Monday May 6, 2024

صدر مملکتکا انتخاب، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا، بری خبر سنا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد صدر اعتزاز احسن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اعتزازاحسن نے نواز شریف پر زاتی حملے کئے وہ ہمیں قبول نہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیلئے(ن)لیگ کوووٹ نہیں دیا، انہوں

نے شہبازشریف کوووٹ نہ دےکربدگمانی پیداکی، پیپلزپارٹی نے صدارتی امیدوارکیلئے اعتزازاحسن کانام تجویزکیا،اعتزازاحسن نے نوازشریف پرذاتی حملے کئے،تو ہم کیسے انہیں ووٹ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کے نام پراعتراض کیا،تو(ن)لیگ اعتزازاحسن کے نام پراعتراض کیوں نہیں کرسکتی؟ کیا وہ دودھ کے دھکے ہیں جو ہم ان کوووٹ دیں ،صدر کے لئے متحدہ اپوزیشن کے نمائندے کو ہی ووٹ دیا جائے گا۔خرم دستگیر نے کہا کہ فوادچودھری صرف بیانات دے رہے ہیں، ہماری حکومت نے صوابدیدی فنڈزختم کردیئے تھے،ایسا لگ رہا ہے جیسے نئی آنے والی حکومت پوائنٹ سکورنگ کرے گی کہ ہم نے یہ ختم کیا یہ ختم کیا لیکن وہ ن لیگ کی حکومت نے اسے پہلے ختم کر دیا ہوگا۔

FOLLOW US