Sunday May 19, 2024

شیخ رشید وفاقی وزیر بنتے ہی عمران خان کے نظریے پر چل پڑے،ایسا کام کرڈالا کہ کپتان سمیت ہرکوئی داد دینے پر مجبور ہو گیا

لاہور(ویب ڈٰیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید وفاقی وزیر ریلوے بنتے ہی وزیراعظم عمران خان کے نظرئیے پر چل پڑے اور ٹرین پر راولپنڈی سے لاہور تک کا سفر کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔شیخ رشید ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوئے تو انہیں دیکھ کر مسافر

بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ پاکستان کا وزیر ریلوے طیارے میں سفر کرنے کے بجائے ٹرین میں سفر کر رہا ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ اس سے ناصرف لوگوں میں ٹرین کے سفر کے رجحان میں اضافہ ہو گا بلکہ خود وزیر ریلوے کو ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور سہولیات مہیا کرنے میں بہت مدد ملے گی۔شیخ رشید کی ٹرین میں سفر کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے اور یقیناًوزیراعظم عمران خان بھی شیخ رشید کے اس عمل سے کافی خوش ہوں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے جہاں انہیں چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے آفتاب اکبر نے بریفنگ دی۔اس موقع پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں اب صرف کام ہوگا، ریلوے کے غیرضروری اخراجات ختم کردیے جائیں گے۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ پروٹوکول نہیں لوں گا مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سے متعلق اہم اقدامات کا اعلان آج پریس کانفرنس میں کروں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرویڈیو شیئرکی تھی، انہوں نے ٹرین پرروالپنڈی سے لاہور تک کا سفر کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

FOLLOW US