Sunday May 19, 2024

تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں، زعیم قادری نے بڑا یوٹرن لے لیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیرزعیم قادری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کی تردید کر دی ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق زعیم قادری کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو رہے جبکہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے

 

آئی تھیں کہ زعیم قادری نے اپنی اہلیہ سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ قادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔روزنامہ جنگ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ زعیم قادری کی پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ دو روزمیں کر دیا جائے گا۔زعیم قادری نے اب ان خبروں کی تردید کر دی ہے اور نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور وہ اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے۔

FOLLOW US