Sunday May 19, 2024

عمران خان کی وفاقی کابینہ پر تنقید۔۔۔۔(ن) لیگ کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کے گلے پڑ گئی،ایسی کارروائی ڈال دی گئی کہ منہ چھپانے پر مجبور ہو گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے گذشتہ روز عمران خان کی وفاقی کابینہ پر تنقید کی جو ان کے اپنے ہی گلے پڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری دفاتر کے اوقات سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا جس کے تحت سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے 4 بجے کی بجائے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔وفاقی کابینہ کے اس فیصلے پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے عادی ن لیگیوں نے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ اور لگے تنقید کرنے ۔ اسی پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھی ایک پیغام جاری کیا اور وفاقی کابینہ کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے ڈیوٹی اوقات میں ایک گھنٹے اضافہ نامنظور جعلی کابینہ اپنا فیصلہ فوری واپس لے۔ان کے اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں یہ بآور کروانے کی کوشش کی کہ صرف سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، ایک گھنٹہ بڑھایا نہیں گیا۔ ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ ن لیگ میں کیسے کیسے جاہل لوگ ہیں۔ایک اور صارف نے کہا کہ اگر ان میں عقل ہوتی تو کیا یہ ن لیگ کو سپورٹ کرتے۔ایک صارف نے حنا پرویز بٹ کے رکن پنجاب اسمبلی بننے پر تنقید کی اور کہا کہ ان کو کسی نے ووٹ نہیں دیا ، یہ تو خیراتی سیٹ والی ہیں۔ایک خاتون صارف نے حنا پرویز بٹ کو پوری طرح سمجھایا کہ سرکاری دفاتر کے اوقات میں ایک گھنٹہ اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ صرف اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔ اور ساتھ ہی یہ بھی پوچھ لیا کہ آپ نے کون سی لمز یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے؟ایک اور صارف نے حنا پرویز بٹ کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ ہمت تو دیکھیں انہوں نے ابھی تک اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں کیا۔حنا بٹ کے ٹویٹ نے ٹویٹر صارفین کو ایک مرتبہ پھر سے ن لیگ پر تنقید کرنے کا موقع دے دیا ہے جبکہ اپنے غلط ٹویٹ کرنے پر حنا پرویز بٹ نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

FOLLOW US