Sunday May 19, 2024

کپتان کے 100 دن میں اپنے وعدوں سے متعلق کارکردگی کے ریکارڈ کی مانیٹرنگ شروع، نئی ویب سائٹ متعارف کروادی گی

کراچی(ویب ڈٰیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’نیا پاکستان‘ میں کڑے احتساب کے دعووں کے ساتھ ہی دبئی کے ایک تاجر نے ’خان میٹر‘ کے نام سے ویب سائٹ متعارف کرادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان سعید نامی تاجر نے بتایا کہ ویب سائٹ پر عمران خان کی 100 دن میں اپنے

وعدوں سے متعلق کارکردگی کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے گا۔انہوںنے کہاکہ ویب سائٹ نئی حکومت کی کارکردگی رپورٹ تیار کرے گی اور اس پر مختلف کیٹیگری مثلاً گورننس، فیڈریشن، اقتصادیات، زراعت، پانی،، سوسائٹی اور سیکیورٹی موجود ہیں جہاں پر ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کارکردگی کی چانچ پڑتال سے متعلق سائٹ کی تشکیل بہت پہلے ہونی چاہیے تھی تاکہ حکومت کا احتساب کیا اور ان کی کارکردگی ان کے دعووں کے تناظر میں دیکھی جاسکے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے 100 دن پر مشتمل ایجنڈے سے متعلق کیٹیگریز ہیں جن میں پولیس کا غیر سیاسی ہونا، کراچی کی ترقی، نوجوانوں کو نوکری کی فراہمی ، سیاحت کا فروغ، واٹر پالیسی، سول ریفارمز اور دیگر مسائل شامل ہیں۔ویب سائٹ پر 35 وعدوں کی فہرست موجود ہے جس میں سے سول سروس ریفارمز اور جنوبی پنجاب سے اعلیٰ عہدے پر تعیناتی پر عملدرآمد ’فعال‘ کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے اس حوالے سے سلمان سعید نے بتایا کہ اگر عمران خان کے کسی بھی وعدے پر بات چیت شروع ہوتی ہے تو اس کیٹیگری کا اسٹیٹس ’کام جاری ہے‘ ہوجائیگا ،ْ اگر اس ضمن میں کوئی قانون سازی ہوتی ہے تو اس کا اسٹیٹس ’کامیابی‘ کی صورت میں واضح ہو جائے گا۔سلمان سعید نے اپنی ویب سائٹ پر تحریر کیا کہ ویب سائٹ پر سول ریفارمز کی کیٹیگری میں اس وقت تبدیلی لائی گئی جب وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عشرت حسین کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی۔ویب سائٹ کی غیر جانبداری سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہر کیٹیگری میں مباحثے کی گنجائش موجود ہے ، لوگ اس خاص فہرست سے متعلق اپنی رائے دے سکتے ہیں اور کارکردگی سے متعلق نیوز ایک قابل اعتماد ذریعہ ہے۔(

FOLLOW US