Sunday May 19, 2024

قومی اسمبلی میں کتنے اراکین ارب پتی ہیں اور سب سے زیادہ جائیداد کس کی ہے ؟تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک )قومی اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ،8اراکین اربوں کی جائیداد کے مالک نکلے جن میں سب سے زیادہ امیر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان ہیں ۔اس فہرست میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر رہے ۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 ارکان ایسے ہیں جن کے اثاثوں کی

 

مالیت اربوں میں ہے،ان میں 4 کا تعلق پی ٹی آئی اور2 ن لیگی ہیں۔ تحریک انصاف کےامیر ترین رکن قومی اسمبلی نور عالم خان ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت سو ا3 ارب ، ن لیگ کے احسان باجوہ سو ا2 ارب سے زائد کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے اثاثوں کی مالیت1 ارب 54 کروڑ بتائی گئی ہے۔پیشے کے اعتبار سے اسمبلی کے سب سے زیادہ اراکین زرعی شعبے سے وابستہ ہیں، جن کی تعداد79 ہے،32 فل ٹائم پارلیمنٹینرز یا سیاستدان ہیں،11 درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں،15 خواتین اراکین ہاؤس وائف ہیں۔

FOLLOW US