Sunday May 19, 2024

تحریک انصاف کی حکومت میں سب برابر ہیں، ملک کے اہم ترین ایئرپورٹ پر آنے والی شخصیات کے لیے پروٹوکول ختم کر دیا گیا

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت میں سب برابر ہیں، ملک کے اہم ترین ایئرپورٹ پر آنے والی شخصیات کے لیے پروٹوکول ختم کر دیا گیا.. لاہور ائیرپورٹ آنے والی اہم شخصیات کے لیے پروٹوکول ختم کردیا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر پروٹوکول پر پابندی لگادی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے

 

چئیرمین عمران خان نے جب سے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے تب سے وہ ایک چیز کو لے کر کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔اس حوالے سے عمران خان جن چیزوں کو لے کر خاصے متحرک ہیں ان میں قومی خزانے پر حکام کی عیاشیاں اور پروٹوکول کے مسائل سرفہرست ہیں۔عمران خان پہلے ہی دن سے پرٹوکول کے سخت خلاف نظر آتے ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم بننے کے بعد پروٹوکول لینے سے انکار کردیا تھا۔گزشتہ روز بھی جب وزیر اعظم کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان کے ساتھ گزشتہ حکمرانوں کی طرح کوئی لاو لشکر نہ تھا۔وزیر اعظم کے قافلے میں ہوٹر بجاتی گاڑیاں ،،اسلحہ برداروں کی فوج بھی نہ تھی۔قافلہ انتہائی مختصر اور محض 7 یا 8 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔گزشتہ حکمرانوں کے پروٹوکول کی ستائی عوام نے وزیر اعظم کے اس مختصر قافلے کو دیکھا تو عش عش کر اٹھے۔ایک شہری نے ویڈیو بنائی تو اس قدر مختصر قافلہ دیکھ کر وہ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکا۔تاہم اب عمران خان کی سادگی کی پالیسی کی جھلک سارے ملک میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر آنے والی اہم شخصیات کے لیے پروٹوکول ختم کردیا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر پروٹوکول پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔پروٹوکول پر پابندی کا فیصلہ وزیر اعظم کے احکامات کے بعد کیا گیا۔

FOLLOW US