Sunday May 19, 2024

اگر یہ کام نہ ہوا تو تم لوگوں کو وزارتیں چھوڑنا ہوں گی۔۔۔۔ عمران خان نےکن وزیروں پر اپنے احتساب کی تلوار لٹکا دی؟ بڑا انکشاف ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی خاور گھمن کا کہنا تھا کہ اگر وزرا کو گاڑیاں دینے کے حوالے سے بات کریں تو بے شک ایک ایک سیکرٹیری کو تین تین گاڑیاں دیں۔لیکن جو کام ان کے ذمے ہیں ہو اسے پورا کرنا چاہئیے۔ایک وزیر اگر اچھی گاڑی اور اچھی تنخواہ چاہتا ہے تو اس کو بلکل ملنی

چاہئیے لیکن پھر اس کا احتساب بھی ہونا چاہئیے کہ آیا اسے جو کام سونپا گیا تھا وہ اس نے مکمل کیا تھا یا نہیں۔خاور گھمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام وزرا کو کہہ دیا ہے کہ جو منسٹرز 100 دن کے ایجنڈے میں کامیاب ہوں گے وہ آگے چلیں گے اور جو نہیں ہوں گے ان کو منسٹری چھوڑنی پڑے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہیں یا نہیں۔یاد رہے جہاں وزیراعظم پاکستان نے اپنے وزرا کو سادگی اپنانے کی تلقین کی ہے۔وہاں وہ خود بھی سادگی اختیارکر رہے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے جب سے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے تب سے وہ ایک چیز کو لے کر کافی متحرک نظر آرہے ہیں،وہ ہے کفایت شعاری کی پالیسی۔اب تک حکومت اور وزراء کے چال چلن بھی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کا عکاس بن چکے ہیں۔آج کابینہ کے اجلاس میں صدر ،وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کا صوبدیدی فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو دوسری جانب وزیر اعظم پر بھی دوروں پر جاتے وقت خصوصی طیارہ استعال کرنے کی پابندی عائد کردی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب سے وزیر اعظم سمیت تمام حکام فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کیا کریں گے۔وزیر اعظم جب کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان کے ساتھ گزشتہ حکمرانوں کی طرح کوئی لاو لشکر نہ تھا۔وزیر اعظم کے قافلے میں ہوٹر بجاتی گاڑیاں ،،اسلحہ برداروں کی فوج بھی نہ تھی۔قافلہ انتہائی مختصر اور محض 7 یا 8 گاڑیوں پر مشتمل تھا۔

FOLLOW US