Sunday May 19, 2024

عمران خان نے کن کن رہنمائوں سے وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا؟دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاسوں میں اب تک کئی اہم فیصلے کئے ہیں اور اب پوری قوم کی نظریں حکومت کی کارکردگی پر ہیں۔عمران خان نے اپنے تمام وزراءکو ناصرف سادگی اختیار کرنے کو کہا ہے بلکہ کارکردگی کے حوالے سے بھی ایسا الٹی میٹم دیدیا ہے کہ جان کر آپ بھی وزیراعظم کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انکشاف کیا کہ ”عمران خان نے تمام وزراءکو کہہ دیا ہے کہ جو منسٹرز 100 دن کے ایجنڈے میں کامیاب ہوں گے وہ آگے چلیں گے اور جو نہیں ہوں گے انہیں وزارت چھوڑنی پڑے گی۔ پہلے یہ ہوتا تھا جو سب سے زیادہ کرپشن کرتا تھا وہ اپنی کرسی پر پانچ سال کیلئے پکا ہو جاتا تھا۔“

FOLLOW US