Sunday May 19, 2024

صدارتی انتخاب سے پہلے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی!ایکساتھ کتنے سینیٹرز نے حکومتی جماعت میں شمولیت کا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدارتی انتخابات سے پہلے تحریک انصاف نے بڑی سیاسی کامیابی سمیٹ لی۔ سینیٹر مومن آفریدی،اورنگزیب خان اور سجاد طوری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018 کے نیتجے میں جو شاندار کامیابی سمیٹی ،اس کے نتیجے میں انہوں نے حکومت تو بنا لی ہے

تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے بڑا چیلنج صدارتی انتخابات کا درپیش ہے کیونکہ صدرپاکستان اگر تحریک انصاف یا انکی اتحادی جاعتوں سے نہ ہوا تو تحریک انصاف کی حکومت کے لیے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور سب سے بڑی پریشانی یہ ہو سکتی ہے کہ ہر قانون سازی کے لیے حکومت کو صدر پاکستان کی جانب دیکھنا پڑے گا۔تاہم اب صدارتی انتخابات پر تحریک انصاف نے نظریں جما لی ہیں اور اس کے لیے سیاسی جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔اس حوالے سے سینیٹر اور اراکین اسمبلی کے ایک ایک رکن کی حمایت بہت اہم ہے۔تاہم صدارتی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل چکی ہے۔

FOLLOW US