Sunday May 19, 2024

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پاکستانیوں پر دولت کی بارش، زر مبادلہ کے ذخائر میں کتنے اربوں کا اضافہ ہو گیا؟ ہر پاکستانی خوش ہو جائیگا

کراچی (نیوزڈیسک) عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے غیر ملکی ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر

کا اضافہ کے بعد ذخائر بڑھ کر 10ارب 23 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں چین نے اعلان کیا تھا پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکو سنبھالہ دینے کے لئے دو ارب ڈالر کا آسان قرضہ دے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر میں ایک ارب ڈالر دو اگست تک ملکی خزانے میں نظر آنا شروع ہوجائیں گے، چین کی طرف سے ملنے والے اس رقم کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔عالمی ریٹنگ ادارے موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیاکہ پاکستان کا مالی خسارہ مزید بڑھے گا، پاکستان کوبیرونی ادائیگیوں کے دباؤکاسامناہے، پاکستان کورقم کی بہت ضرورت ہے،،زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید کمی ہوسکتی ہے،تاہم اس میں اضافہ آئی ایم ایف ودیگرذرائع سے ممکن ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ درآمدی اشیا کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،،سی پیک کے باعث درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،جاری کھاتوں کاخسارہ جی ڈی پی کی4 اعشاریہ 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائربیرونی ادائیگیوں کیلئے اس وقت کافی ہیں۔

FOLLOW US