Sunday October 20, 2024

عمران خان ملٹری سیکرٹری کے گھر رہائش پذیر ہیں یا وزیراعظم ہاؤس میں؟ وجاہت سعید خان نےا یسی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات 2018ء میں نمایاں کامیابی کے بعد عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہو گئے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 17 اگست 2018ء کو ایوان قائد منتخب ہوئے اور 18 اگست 2018ء کو عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔

عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام سے پہلے پالیسی خطاب اور وزیر اعظم کی حیثیت سے عوام سے اپنے پہلے خطاب میں بھی ایک ہی بات کی کہ میں وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کروں گا۔بلکہ ملٹری سیکرٹری کے گھر پر رہوں گا۔ وزیراعظم ہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا جو عوام کے کام آئے گا۔ عمران خان کے اس اعلان کو کافی سراہا گیا۔لیکن گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر گردش کر رہی تھیں جن پر یہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملٹری سیکرٹری کے گھر رہنے کی بجائے وزیراعظم ہاؤس میں ہی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ان تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی کافی کنفیوژ کر دیا جبکہ سیاسی مخالفین نے اس پراپیگنڈے کو مزید ہوا دیتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک صحافی عمر قریشی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ میں کنفیوژن کا شکار ہوں۔ کیا نواز شریف بھی ملٹری سیکرٹری کے گھر رہائش اختیار کرتے تھے؟ جس پر ایک اور معروف صحافی وجاہت سعید خان نے کہا کہ بھائی حوصلہ کریں ، کنفیوژ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں موجود وزیراعظم آفس ہے۔ یہ وزیراعظم ہاؤس یا ملٹری سیکرٹری کا گھر نہیں ہے۔ آپ کو یہ جان کرخوشی ہو گی کہ سابق وزیراعظم کے مطابق یہ لال رنگ کے تھیم کا انتخاب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہی کیا تھا۔

FOLLOW US