Sunday October 20, 2024

واقعی تبدیلی آگئی۔۔۔۔وزیر اعظم عمران خا ن کی دفتر خارجہ کے دورے پر ایسی تصویر سامنے آ گئی ہر کوئی حیران و پریشان رہ گیا

اسلام آباد(ویب دیسک) وزیراعظم عمران خان کی دفتر خارجہ کے دورے کے دوران درخت لگانے کی تصویر سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اربوں درخت لگانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ پورے پاکستان می درخت لگانے کی مہم چلانی ہے، شہروں میں بھی درخت لگائے

 

جائیں گے، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں گے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان صرف اپنے اعلان تک محدود نہیں رہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دفتر خارجہ کے دفتر کے باہر ایک درخت لگا رہے ہیں، عمران خان کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں اور وزیراعظم پاکستان کی اس کوشش کو سراہا ہے۔اور کہا ہے کہ شکر ہیں ہمیں ایسے وزیراعظم ملے ہیں جو صرف اعلانات تک محدود نہیں ہیں بلکہ عملی طور پر کام بھی کرکے دکھا رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ ہمیں بھی وزیراعظم پاکستان کی طرح اپنے ملک کو سر سبز بنانے کے لیے آگے آنا چاہئیے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا منصوبہ ممکنہ طور پر دنیا کے کسی بھی ملک کی جانب سے اعلان کردہ سب سے بڑا شجرکاری کا منصوبہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ شجرکاری منصوبے کے تحت ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں 10 ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

کی جانب سے اعلان کردہ منصوبہ خیبرپختونخواہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی طرز پر چلایا جائے گا۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق اس منصوبے کے کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان میں ایک بڑی اور مثیبت موسمی اور موحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پودا لگا کر خیبر پختونخواہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ خیبر پختونخواہ میں 3 سال میں ایک ارب پودے لگائے جائیں گے۔ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خنان ہری پور کے علاقے ننگڑہ پہنچے جہاں پر سکول کے بچوں اور اساتذہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا۔عمران خان نے وہاں پر اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر خیبر پختونخواہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور آئندہ 3 سال میں خیبر پختونخواہ میں ایک ارب پودے لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔

FOLLOW US