Sunday October 20, 2024

تبدیلی آ نہیں رہی آگئی ہے: پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد اہم وزیرعید والے دن کیا کرتے ہوئے نظر آئے؟ نئے پاکستان کی تعبیر پر مبنی خبر ملاحضہ کیجئے

پشاور (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان عیدکے روز دفترپہنچے انہوں نے پولیس اورریسکیو اہلکاروں کو عید پر بھی ڈیوٹی دینے کیلئے کہا تھا۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے پولیس اورریسکیواہلکاروں کو عید پر بھی ڈیوٹی دینے کیلئے کہا تھا ،ْاظہار یکجہتی کیلئے خود بھی ان کے

ساتھ موجود ہوں ،عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کا وزیر اعلی ان کے ساتھ ہے۔محمود خان نے پشاور کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری افسروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں ،ْ وہ چھٹی کے دن خو دبھی متحرک نظر آئے اور انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ وہ چھٹی کے دن خو دبھی متحرک نظر آئے اور انہوں نےشہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔عیدالاضحیٰ کے پہلے روز پشاورکے بیشتر مقامات پر گندگی کے ڈھیرنظر آئے، قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں اور دیگر گندگی بروقت اٹھائی نہ جاسکی۔ ڈمپنگ زون تک گندگی لے جانے میں انتظامیہ کو کئی گھنٹے لگے۔پشاورمیں صفائی کے محکمہ ڈبلیو ایس ایس پی کی 400 گاڑیاں اور 2800 اہلکار الائشیں اٹھانے کے لیے تعینات ہیں۔ محمود خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

FOLLOW US