Sunday October 20, 2024

اختلافات ختم: مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے ساتھ کن شرائط کے تحت حمایت کا اعلان کر دیا؟ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پہلی مرتبہ اختلافات ختم کرکے مسلم لیگ ن نے بھی تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔لیگی سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے لیکن تحریک انصاف بے فکر رہے ہم ہر اچھے کام میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات ہمارا خاصا ہے کہ ہمارے معاشرے میں جتنا بھی اختلاف موجود ہو لیکن جیسے ہی اجتماعی معاملات کی بات ہو یا ہم پر کوئی مشکل مرحلہ درپیش ہو تو ہم آپسی اختلافات بھلا کر ایک جان ہو جاتے ہیں۔اس موقع ایسی ہی ایک مثال مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے بھی قائم کی۔ویسے تو پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو آپس میں سخت سیاسی حریف سمجھا جاتا ہے لیکن امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے موجودہ تناظر میں مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس موقع پر نجی ٹی وی ایک پروگرام میں لیگی سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس میں حالیہ صورتحال پر بات کررہے تھے ۔اس موقع پر سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے تحریک انصاف کو یقین دلایا کہ آپ لوگ بے فکر رہیں ،ہم ہر اچھے کام میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر حکومت پر تنقید کرنا ہمارا حق بھی ہے اور آئینی کردار بھی ہے۔عندلیب عباس نے بھی لیگی سینیٹر کی بات کو خوش آمدید کیا۔اس موقع پر میزبان حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ سب سن کر مجھے خوشگوار حیرت ہو رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایسی ہی حیرت ہماری قوم کو بھی ہو رہی ہے کہ مسلم لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی موقف رکھتے ہیں اور اہم معاملات پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

FOLLOW US