Sunday October 20, 2024

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی یو اے ای میں اعلیٰ عہدے پر کام کرنے والی خاتون پاکستان واپس آگئیں،وطن عزیز پہنچ کر جانتے ہیں کیا کام شروع کر دی

متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر نیا پاکستان بننے کے بعد اپنی ملک کی خدمت کرنے واپس وطن پہنچ گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون نے بتایا کہ میرا نام عصمت گل خٹک ہےاور میرا شمار ان چند اوورسیز پاکستانیوں میں ہوتا ہے جو متحدہ عرب امارات میں ٹاپ مینجمنٹ پوزیشن پر کام کرتے تھے۔لیکن میں نے وہاں سے

 

استعفیٰ دے دیا اور پاکستان واپس آ کر میں نے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے کانٹریکٹ پوسٹ پر جوائن کیا ، اور اب والی نوکری میں مجھے متحدہ عرب امارت والی نوکری سے کئی گنا کم تنخواہ مل رہی ہے لیکن میں نے یہ سب کچھ صرف اور صرف اپنے ملک پاکستان کے لیے کیا ہے۔ میں یہ سب صرف اس ارادے سے کیا ہے کہ میں اپنے ملک کی معیشت کو بہتر کر سکوں،اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکوں۔خاتون نے کہا کہ میں تقریباً ساری دنیا دیکھ چکی ہوں اور میں نے یہ جانا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز ان کے سسٹمز میں ہے۔ میرا تیس سال کا پیشہ روانہ تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے کوئی ایسا پلیٹ فارم ملے جس سے میں اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر

 

سکوں۔ عصمت گل خٹک نامی ،خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں 10 سال سے مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے اپنی جائیداد بیچ کر پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں مذکورہ شخص نے بتایا کہ میرا نام ڈاکٹرعمران ہے اور میں امریکہ میں دس سال سے مقیم ہوں اور یہاں فزیشن کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ میں امریکہ میں نیونیٹولوجی کے اندر ریجنل ڈائریکٹر بھی ہوں۔ اب سے کچھ دیر قبل میں نے اپنے وزیراعظم عمران خان کا خطاب سنا، جس میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنے ملک کی ترقی کے لیے ایک اہم کردار ادا کریں۔میں نے فیصلہ کر لیا ہے اور میں پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ میں آ کر اپنے ملک کی خدمت کروں گا۔ ڈاکٹر عمران نے کہا کہ امریکہ میں میرا جھیل کنارے گھر ہے ، میری یہاں جتنی بھی جائیداد ہے میں وہ بیچ کر سارے ڈالرز پاکستان لاؤں گا۔ میری اہلیہ بھی یہاں فزیشن ہیں ، اور میں نے ان کو بھی نوکری سے استعفیٰ دینے کا کہہ دیا ہے۔ میں اور میرا پورا خاندان یہاں سب کچھ چھوڑ کر اپنے ملک کی خدمت کرنےکے لیے واپس آ رہے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ اور اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ملک میں حقیقی تبدیلی دیکھنے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے پر بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی اطیمنان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ملکی معیشت اس وقت تباہ حال ہے اور قرضوں کا بوجھ بڑھ چکا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس موقع پر اپنے ملک کو اکیلا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان اور ان کی پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے عطیات اکٹھا کرنا شروع کر دئے ہیں۔

FOLLOW US