Sunday October 20, 2024

اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے، تحریک انصاف نے آصف زرداری کی سیاست کا قلع قمع کرنے کے لیے انتہائی قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے ،ْ جو حکم ملا حکومت اسی طرح کام کریگی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگر ایف آئی اے نے کابینہ کو بھیجا تو

سابق صدر آصف زردار ی اورفریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائیگا ،ْانتظامی اموراور عدالت کا فرق ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہےعدالت جو حکم دیگی حکومت اسی طرح کام کریگی۔ واضح رہے کہ اس سےقبل میٹروبس منصوبہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، یہ بات وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا کو بتائی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاہور کا میٹروبس منصوبہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا بلکہ وزیرِاعظم عمران خان نے میٹرو ٹرین منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم میگا پروجیکٹس میں بہت بڑی کرپشن کے خدشات ہیں، اورنج ٹرین منصوبے کے ساتھ ساتھ تمام منصوبوں کا فورنزک آڈٹ کرایا جائے گا۔ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وزارت خزانہ نے مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنائے جانے والے ٹرانزٹ منصوبوں میں آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔خدشہ ہے کہ (ن) لیگ کے دور میں بنائے جانے والے پراجیکٹ میں میگا کرپشن کی گئی ہے ۔عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد کرپشن کے خاتمے کا عملی اقدام مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنائے جانے والے ٹرانزٹ منصوبوں سے آڈٹ کرانے کے فیصلے سے شروع ہو گیا ہے جس میں وزارت خزانہ نے مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنائے گئے لاہور میٹرو ، اورنج ٹرین ، ملتان میٹرو ، راولپنڈیمیٹرو سمیت کے پی کے حکومت کی پشاور میٹرو میں آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزارت خزانہ کا موقف ہے کہ (ن) لیگ کے دور میں بنائے گئے ٹرانزٹ منصوبے میں میگا کرپشن میں اربوں روپے قوم کے لوٹے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پشاور میٹرو جو خیبرپختونخوا حکومت نے شروع کی تھی اور بعد میں تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہو گیا تو اس حوالے سے بھی وزارت خزانہ آڈٹ کرے گی اور اس وقت کے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی احتساب کی زد میں آ سکتے ہیں

FOLLOW US