Sunday October 20, 2024

اڈیالہ جیل جا کر نواز شریف سے معافی مانگو! ن لیگ نے کس سے یہ مطالبہ کر دیا؟ حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف ،مریم نواز، قمر اسلام راجہ اور حنیف عباسی کو آزادی سے محروم رکھنا نا انصافی ہے۔اڈیالہ جیل پہنچنے پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن اپنے ساتھیوں کی آزادی کی کوشش کر رہے ہیں۔چوہدری نثار کی

جانب سے نواز شریف سے ملاقات کی کوشش پر سابق وزیر اعظم کے انکار سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کی کوشش کے بارے میں چوہدری نثار خود ہی بتا سکتے ہیں۔سابق وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھا کہ عام انتخابات کے انتخابی نتائج میں عوام نے چوہدری نثار کو رد کردیا ہے۔صدر کے انتخاب سے متعلق پرویز رشید نے کہا کہ ن لیگ نے صداراتی امیدوار کا تاحال فیصلہ نہیں کیاہے جبکہ اتحادی جماعتوں سے صدر کے نام پر مشاورت جاری ہے،اگر حزب اختلاف صدراتی انتخاب کے لیے ایک نام پر رضامند ہوجائے تو اچھا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدارتی انتخاب کے امیدوار اعتزاز احسن سے متعلق سوال پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ اعتزازاحسن اڈیالہ جیل میں آکر نوازشریف سے اپنے الفاظ کی معافی مانگیں تو انکے نام پر غور کریں گے۔صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ فیصلہ کرے حکومتی امیداوار کو فتح دلانی ہے یا نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کی جانب سے نواز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو دیکھنا ہے کہ اسکا مفاد کس میں ہے۔ حکومتی صدارتی امیدوار جیتے یا اپوزیشن کا۔

FOLLOW US