Monday October 21, 2024

شریف خاندان کیخلاف بغاوت کرنیوالا ن لیگ کا بڑا نام بالآخر تحریک انصاف میں شامل ۔۔۔سیاسی میدان سے بڑی خبرآگئی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم قادری نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق زعیم قادری نے مسلم لیگ ن سے مکمل طور پر راہیں جُدا کر کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زعیم قادری ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ قادری بھی .

پاکستان تحریک انصاف شمولیت اختیار کر لیں گی۔زعیم قادری کے ساتھ متعدد آزاد رہنما بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان آزاد رہنماؤں میں سید عمران شاہ ، آصف رضا بیگ اور دیگر شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ آئندہ دو روز میں کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن سے اختلافات کے بعد زعیم قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد زعیم قادری کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے زعیم قادری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ اس دعوت پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی جانب سے ان کی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔تاہم اپنے نظریات کو چھوڑنا مشکل ہے، اس لیے شمولیت کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ مجھے عزت دینے پر تحریک انصاف اور علیم خان کا بے حد ممنون ہوں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔ میں سید ہوں۔ اولاد امام حسینؑ ہوں۔جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا۔۔لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں تمہاری نوکری نہیں کروں گا۔میں نوکری عوام کی کروں گا۔ تم اپنے لاڈلوں ،بوٹ پالشیوں اور مالشیوں کولاؤ۔ میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔پچھلے دس سالوں میں میرا کیا حال تھا یہ بھی بتادوں گا۔اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ لیکن عام انتخابات 2018ء میں زعیم قادری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پراب انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

FOLLOW US