Monday October 21, 2024

کپتان چھا گئے ایک ایسا حکم جاری کر دیا جس سے (ن) لیگیوں پر کپکپی طاری ہو جائے گئ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) میٹروبس منصوبہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، یہ بات وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا کو بتائی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاہور کا میٹروبس منصوبہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا

بلکہ وزیرِاعظم عمران خان نے میٹرو ٹرین منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم میگا پروجیکٹس میں بہت بڑی کرپشن کے خدشات ہیں، اورنج ٹرین منصوبے کے ساتھ ساتھ تمام منصوبوں کا فورنزک آڈٹ کرایا جائے گا۔ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وزارت خزانہ نے مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنائے جانے والے ٹرانزٹ منصوبوں میں آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔خدشہ ہے کہ (ن) لیگ کے دور میں بنائے جانے والے پراجیکٹ میں میگا کرپشن کی گئی ہے ۔عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد کرپشن کے خاتمے کا عملی اقدام مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنائے جانے والے ٹرانزٹ منصوبوں سے آڈٹ کرانے کے فیصلے سے شروع ہو گیا ہے جس میں وزارت خزانہ نے مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنائے گئے لاہور میٹرو ، اورنج ٹرین ، ملتان میٹرو ، راولپنڈیمیٹرو سمیت کے پی کے حکومت کی پشاور میٹرو میں آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزارت خزانہ کا موقف ہے کہ (ن) لیگ کے دور میں بنائے گئے ٹرانزٹ منصوبے میں میگا کرپشن میں اربوں روپے قوم کے لوٹے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پشاور میٹرو جو خیبرپختونخوا حکومت نے شروع کی تھی اور بعد میں تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہو گیا تو اس حوالے سے بھی وزارت خزانہ آڈٹ کرے گی اور اس وقت کے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی احتساب کی زد میں آ سکتے ہیں

FOLLOW US