Monday October 21, 2024

عمران خان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والی خاتون نے حج کے موقع پر انتہائی ایمان افروز پیغام دے دیا، یہ خاتون دراصل کون ہیں؟ جانیے

مکہ (ویب ڈیسک) عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی خاتون صحافی نے حج کے موقع پر انتہائی جذباتی پیغام دے دیا ۔کرسٹینا بیکر کا کہنا تھا کہ میں اندرونی طور پر کھوکھلی تھی ، مگر اب مجھ میں اطمینان ہے ۔ اب میری زندگی کا ایک مقصد ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیابھر سے آئے 20 لاکھ لوگوں نے حج جیسا مقدس فریضہ ادا کیا۔اس موقع پر

 

سعودی حکومت نے بھی اچھے اقدامات کئیے اور حاجیوں کے لیے بہترین انتظامات کا تکلف بھی کیا،تاہم اتنے بڑے مجمع کو سنبھالنا واقعی ایک مشکل امر ہوتا ہے ۔ایسے میں دنیا بھر سے آئے معاونین حج سعودی حکومت کی مدد بھی کرتے ہیں اور اس سارے عمل کو کار ثواب سمجھ کر اداکرتے ہیں۔ان حاجیوں میں بہت سے نومسلم بھی ہوتے ہیں جو اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کررہے ہوتے ہیں ۔اس روحانی اجتماع میں کعبہ کی زیارت اور مناسک حج انکی زندگئ کا بہترین اثاثہ بن جاتے ہیں اور امسال بھی بیسیوں نومسلم لوگوں نے حج کی سعادت حاصل کی اور انہی میں سے ایک عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی کرسٹینا بیکر تھٰن۔انہوں نے حج کے موقع پر انتہائی جذباتی پیغام دے دیا ۔انہوں نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے میں کرسٹینا بیکر ہوں لوگ مجھے ایک معروف انٹرینشنل میڈیا کی ہوسٹ کے طور پر جانتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا اور اب وہ مکہ میں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہی ہے جس کا ٹائٹل بھی ایم ٹی وی سے مکہ تک ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں لوگوں کے سامنے اسلام کا خوبصورت چہرہ سامنے لانا چاہتی ہوں ،اسلام کا وہ چہرہ جو میں نے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سعودی حکومت جانب سے کئیے گئے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،یہاں موجود ببیسیوں رضاکار جو ہروقت حاجیوں کی خدمت کو تیار رہتے ہیں انکو دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔اسلام کے حوالےسے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی پر کرسٹینا کا کہنا تھا کہ میں اندرونی طور پر کھوکھلی تھی ، مگر اب مجھ میں اطمینان ہے ۔ اب میری زندگی کا ایک مقصد ہے۔آپ بھی یہ ایمان افروز ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

FOLLOW US